پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا

پشاور۔25دسمبر (اے پی پی):پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایاگیا۔کرسمس کے موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں جن میں ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔پشاور پولیس نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامیہ کر رکھے تھے۔ عبادت گاہوں میں آنے والے …

پشاور۔25دسمبر (اے پی پی):پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایاگیا۔کرسمس کے موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں جن میں ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔پشاور پولیس نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامیہ کر رکھے تھے۔ عبادت گاہوں میں آنے والے مسیحیوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ پولیس افسران سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کے لئے پیٹرولنگ بھی کرتے رہے دعائیہ تقاریب کے بعد شہر کی تفریح گاہوں شہر کے باغات سمیت دیگر مقامات پر سیاحوں کا ہجوم رہا۔مسیحی برادری کے افراد نے کرسمس کی تقریبات کو سادہ انداز میں مناتے ہوئے گرجا گھروں میں اپنی رسومات ادا کیں۔ اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا گیا۔ اس موقع پر گرجا گھروں میں کرسمس ٹریز اور سٹارز کو سجایا گیا تھا، مسیحی برادری کی جانب سے آپس میں تحفے تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں