آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ویک اینڈ کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام …
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ویک اینڈ کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی،گوجرانوالہ، گجرات،سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے ،اس دوران کشمیر ،مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔
خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے جو آئندہ 2 روز کے دوران برقرار رہنے کا امکان ہے ۔(کل )ہفتہ کوبالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد، کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد،ئی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سےز یادہ بارش پنجاب میں اسلام آباد (گولڑہ 61، بوکرا 36، زیرو پوائنٹ 35، سیدپور 12،ایئرپورٹ 01)، راولپنڈی (شمس آباد 51، کٹاریان 35، پیرودھائی 29، گوالمنڈی 26، کچہری 14)، مری 26، منڈی بہاؤالدین 05، سیالکوٹ (سٹی 04، ایئرپورٹ 01)، جھنگ 03۔ خیبر پختونخوا میں مالم جبہ 33، بالاکوٹ 03 اور گلگت بلتستان میں استور 05میں ریکارڈ ہوئی ۔جمعہ کوروزریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ،دالبندین46 اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








