ٹوکیو۔26دسمبر (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بلدیہ عظمیٰ نے کہا ہے کہ برطانیہ سے جاپان واپس آنے والے 3 افراد اور ان کے گھر کے ایک فرد کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے جاپان آنے والی ان افراد سے حاصل کردہ نمونے، جنیاتی جانچ کے لیے متعدی امراض کے قومی ادارے کو …
ٹوکیو میں 4 افراد کے برطانیہ کے سفر کے بعد وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق

مزید خبریں
ٹوکیو۔26دسمبر (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بلدیہ عظمیٰ نے کہا ہے کہ برطانیہ سے جاپان واپس آنے والے 3 افراد اور ان کے گھر کے ایک فرد کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے جاپان آنے والی ان افراد سے حاصل کردہ نمونے، جنیاتی جانچ کے لیے متعدی امراض کے قومی ادارے کو بھیجے جائیں گے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ یہ افراد برطانیہ میں پھیلنے والی وائرس کی نئی قسم سے تو متاثر نہیں ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 20 سال کی 2 خواتین، اور 30 سال کے ایک مرد میں، ان کے 14 سے 17 دسمبر کے درمیان برطانیہ سے واپس آنے کے بعد انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ جاپان میں داخل ہوتے وقت تینوں کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی تھا تاہم بعد میں ان میں بیماری کی علامات پائی گئیں اور ٹوکیو کے ایک طبی ادارے میں دوبارہ ٹیسٹ پر ان میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔حکام کے مطابق 30 سالہ مرد سے قریبی رابطے میں آنے والا، اس کے گھر کا ایک فرد بھی وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔








