سعودی ولی عہد نے کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا لیا

ریاض۔26دسمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس حوالے سے کہا کہ ’ولی عہد مملکت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کورونا کے حوالے سے ہمیشہ خصوصی دلچسپی لی ۔ معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے …

ریاض۔26دسمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس حوالے سے کہا کہ ’ولی عہد مملکت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کورونا کے حوالے سے ہمیشہ خصوصی دلچسپی لی ۔ معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے ہمیشہ رہنمائی کی جس کے نتیجے میں مملکت میں شہریوں اور غیرملکیوں کے لیے کورونا ویکسین کی جلد فراہمی ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کامیابیاں اب تک حاصل کر چکے ہیں وہ حکومت کی جانب سے بہترین حکمت عملی کا حصہ ہیں ، یہ حکمت عملی ’احتیاط علاج سے بہتر ‘ ہے کے اصول کے تحت مرتب کی گئی ہے۔