بیجنگ ۔26دسمبر (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں چین اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کہاہے کہ رواں برس غیر یقینی صورتحال اور بڑی تبدیلیوں کے باوجود فریقین کے تعلقات مستحکم طور پر آگے بڑھ رہے ہیں ، چین اور عرب ممالک کے مابین تعلقات جنوب۔ جنوب تعاون کی مثال بن چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین کے صدر …
چین کا عرب ممالک کے ساتھ روابط کو مزید فروغ دینے کا عزم

مزید خبریں
بیجنگ ۔26دسمبر (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں چین اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کہاہے کہ رواں برس غیر یقینی صورتحال اور بڑی تبدیلیوں کے باوجود فریقین کے تعلقات مستحکم طور پر آگے بڑھ رہے ہیں ، چین اور عرب ممالک کے مابین تعلقات جنوب۔ جنوب تعاون کی مثال بن چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے متعدد عرب رہنماوں سے دس مرتبہ ٹیلی فونک بات چیت کی ہے اور بیس مرتبہ پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔اس سے چین-عرب ممالک کے تعلقات کی ترقی میں رہنمائی میسر آئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ نئے سال میں چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطحی تبادلوں کی مضبوطی، پیداواری سرگرمیوں کی بحالی دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لیے تعاون کے فروغ اورعوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عمل میں لانا چاہتا ہے ۔چین عرب ممالک کے ساتھ ہم نصیب سماج کی تعمیر کی کوشش کرے گا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیے مزید خدمات سرانجام دے گا۔








