وزیرِ اعظم عمران خان آج ہفتہ کوچکوال کا دورہ کریں گے

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان آج ہفتہ کوچکوال کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم چکوال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیرِ اعظم کا دورہِ چکوال ماضی میں نظر انداز ہونے والے اضلاع پر خصوصی توجہ دینے کی حکومتی پالیسی کا آئینہ دار ہے۔ وزیرِ اعظم چکوال میں اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے چکوال یونیورسٹی، بالکسر کا …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان آج ہفتہ کوچکوال کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم چکوال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیرِ اعظم کا دورہِ چکوال ماضی میں نظر انداز ہونے والے اضلاع پر خصوصی توجہ دینے کی حکومتی پالیسی کا آئینہ دار ہے۔ وزیرِ اعظم چکوال میں اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے چکوال یونیورسٹی، بالکسر کا سنگ بنیاد رکھیں گے. اس کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور لاء کالج کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ مزید وزیرِ اعظم رنگ روڈ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے. وزیرِ اعظم مقامی نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔