اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد رہے گا

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا،بالائی /وسطی پنجاب ، اسلام آباد اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران مری، نتھیا گلی اور گلیات میں بھی برفباری کا امکان جبکہ …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخوا،بالائی /وسطی پنجاب ، اسلام آباد اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران مری، نتھیا گلی اور گلیات میں بھی برفباری کا امکان جبکہ ملک کے دیگر وسطی /زیریں علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 14،گوپس ، اسکردو منفی09، استور منفی 08 ، پاراچنار منفی 05، بگروٹ،کالام ، گلگت منفی04 اور قلات میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔