
اسلام آباد ۔6اکتوبر(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جواں سال بیٹے کا انتقال والدین کے لئے بڑا صدمہ ہے۔