لاہور۔14جنوری (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا۔ جمعرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مکمل فٹ ہوکر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور بیٹنگ سیشن میں حصہ لیا۔ بابراعظم دو دن سے اپنے کلب ٹرینر کے ساتھ نیٹ میں پریکٹس میں مصروف تھے، پہلی بار انہوں نے وہاب ریاض جیسے تیز …
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

مزید خبریں
لاہور۔14جنوری (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا۔ جمعرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مکمل فٹ ہوکر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور بیٹنگ سیشن میں حصہ لیا۔ بابراعظم دو دن سے اپنے کلب ٹرینر کے ساتھ نیٹ میں پریکٹس میں مصروف تھے، پہلی بار انہوں نے وہاب ریاض جیسے تیز بائولر کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کی۔ ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی کافی دیر تک وہاب ریاض اور دوسرے نوجوان بائولرز کے سامنے بیٹنگ کرکے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو ایک دو دن میں بیٹنگ پریکٹس کی اجازت ملنے کا امکان ہے، ابھی وہ جم ورک کررہے ہیں جبکہ لیگ سپنر شاداب خان کا بھی ہائی ہرفارمنس سینٹر میں بحالی کا عمل جاری ہے۔








