یورپی یونین نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، صدراردوان

100
ترک صدرکا یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، روس یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیار ہیں،رجب طیب اردوان

استنبول۔16جنوری (اے پی پی):صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے ہم سے جوبھی وعدے کیے وہ پورے نہیں کئے گئے ۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے دو طرفہ مذاکراتی عمل جاری ہے تاہم افسوس ہےکہ یورپی یونین نے ہم سے کیے وعدے پورے نہیں کیے۔ ایس چار سو دفاعی نظام کی ترکی حوالگی سے متعلق امریکی تشویش کے بارے انہوں نے کہا کہ اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنا ہمارا اندرونی معاملہ ہے کسی کو اس میں مداخلت کا حق نہیں، روس سے ایس چارسو نظام کا پہلا پیکجج ہمیں مل گیا ہے دوسرے پیکیج کے لیے بات چیت جاری ہیں امید ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک روس معاملات طے ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف پینتیس طیاروں کی خرید کےلیے امریکہ کو رقم فراہم کر دی گئی تھی مگر ہمیں یہ طیارے نہیں ملے جو کہ امریکہ کی ایک غلطی تھی۔ امید کرتا ہوں کہ جو بائیڈن کے ساتھ اس سلسلے میں مثبت گفتگو ہوگی ۔