علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کو سپرد خاک کر دیا گیا

238
APP39-07 KARACHI: October 07 - A large number of people participating in the Namaz e Janaza of Molana Shah Tarabul Haq at M.A Jinnah Road. APP photo by Sahib Zaman

کراچی ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) ممتاز عالم دین علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کو جمعہ کو پیر و مرشد علامہ قاری مصلح الدین صدیقی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ (بولٹن مارکیٹ) پر ادا کی گئی، نماز جنازہ صاحبزادہ و جانشین علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے پڑھائی۔ اس موقع پر جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی اور مفتی منیب الرحمان نے دعا کرائی۔ نماز جنازہ میں علامہ سید ریاض حسین شاہ، حاجی حنیف طیب، علامہ رضا ثاقب مصطفائی، مولانا ابرار احمد رحمانی، صاحبزادہ شاہ سراج الحق قادری، شاہ فرید الحق قادری، شاہ مظہر الحق قادری، سید زمان شاہ، علامہ خلیل الرحمان چشتی، کرنل سرفراز سیفی، علامہ خادم حسین رضوی، علامہ آصف اشرف جلالی کے علاوہ مذہبی، سیاسی، سماجی جماعتوں کے رہنماﺅں علمائ، طلبہ، ائمہ خطبائ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور کثیر تعداد میں مریدین معتقدین و عوام نے شرکت کی۔ ایصال ثواب کے لئے سوئم و قل شریف کا (آج) ہفتہ بعد نماز مغرب میمن مسجد کھوڑی گارڈن میں اہتمام کیا گیا ہے۔