واشنگٹن۔11فروری (اے پی پی):جنوبی بحرالکاہل میں 7.7 کی شدت کے ہولناک زلزلے کے بعد خطے میں موجود ممالک کو سونامی کے خطرے سے خبردار کردیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ کیلوڈونیا کے مشرق میں 415 کلومیٹر دور واوآ کے مقام پر 7.7 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے بعد امریکی حکومت کے سونامی وارننگ سینٹر نے خطرناک سونامی کی …
جنوبی بحرالکاہل میں 7.7 کی شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

مزید خبریں
واشنگٹن۔11فروری (اے پی پی):جنوبی بحرالکاہل میں 7.7 کی شدت کے ہولناک زلزلے کے بعد خطے میں موجود ممالک کو سونامی کے خطرے سے خبردار کردیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ کیلوڈونیا کے مشرق میں 415 کلومیٹر دور واوآ کے مقام پر 7.7 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے بعد امریکی حکومت کے سونامی وارننگ سینٹر نے خطرناک سونامی کی لہروں کی پیش گوئی کی۔ وارننگ میں کہا گیا کہ فیجی، نیوزی لینڈ اور 80 چھوٹے جزائر پر مشتمل ملک وینواتو سے اونچی لہریں ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ فیجی کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے ساحلوں سے0.3میٹر اونچی لہریں ٹکرائیں ہیں۔ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے بھی سونامی کی بلند لہریں پیدا ہونے کی تصدیق کی۔ محکمہ موسمیات نے لارڈ ہوے نامی جزیرے کے رہنے والوں کو سونامی کے خطرے سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ادارہ برائے ہنگامی حالات نے بھی ساحلی علاقوں میں بسنے والی آبادی کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں سے خلاف معمول بلند لہریں ٹکرا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ 2004 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آنے والے 9.1 شدت کے زلزلے سے پیدا ہونے والے سونامی سے خطے میں 2 لاکھ 20 ہزار افراد کی اموات ہوئی تھیں۔








