اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی سدپارہ نے پاکستان کے نام کو روشن کرنے کے لیے اپنی جان کی بازی لگائی،وہ ہمیشہ پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے،
علی سدپارہ کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ہوان پابلو اپنی قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے بھی ہیرو ہیں۔علی امین گنڈاپورنے کہا کہ پاک فوج نے تینوں کوہ پیماؤں کے ریسکیو کی بھرپور کوشش کی،ریسکیو آپریشن کے سلسلے میں حکومت پاکستان اور پاک فوج کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے