23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی اینٹی نارکوٹکس فورس...

وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی اینٹی نارکوٹکس فورس کی ستائش

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے اندرون ملک لاکھوں روپے کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

منگل کو وزارت انسداد منشیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میں موٹر وے ٹول پلازہ پر دوران تلاشی ٹیوٹا کرولا کار سے تقریباً 39.600 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ملزم محمد سہیل جو لاہور کا رہائشی ہے، کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=242808

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں