وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مہنگائی پر قابو پانے اورکورونا ایس او پیز پر عملدرآمدکے حواے سے ہدایات

205
آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانیوالے بے نقاب ہو چکے،عثمان بزدار

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ آفس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ نے انتظامی امور،مہنگائی پر قابو پانے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور لو کاسٹ ہائوسنگ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں –

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ضروری انتظا می اقدامات اٹھائے جائیں،شہریو ں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیر ہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اوراشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے-انہوں نے کہاکہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے انتظامیہ کو مزید جانفشانی سے کام کرنا ہوگا-

وزیراعلیٰ نے کورونا کی لہر پر قابو پانے کے لئے نئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح کورونا کا پھیلائوروکنا ہے،کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بعض شہروں میں زندگیوں کی حفاظت کے لئے ضروری پابندیاں لگائی ہیں ،انسداد کورونا کے لئے نئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے،شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لئے آئندہ بھی ضروری اقدامات کرتے رہیں گے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید ہدایت کی کہ لاہور سمیت شہروں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، صفائی کے انتظامات کے حوالے سے جامع پلاننگ کی جائے اور کوڑا کرکٹ کو بروقت مناسب طریقے سے اٹھایا جائے-انہوں نے کہاکہ کم آمدن والے شہریوں کے لئے سستے گھروں کی تعمیر ہماری حکومت کی فلیگ شپ پروگرام ہے اوراس منصوبے سے متعلقہ امور کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے- چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں پرائس کنٹرول،انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لوکاسٹ ہاو ¿سنگ پراجیکٹ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔