مودی حکومت کا مقبوضہ جموںوکشمیر کو بھارتی رنگ میں رنگنے کا ایک اور اقدام

سرینگر۔13مارچ (اے پی پی):نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مسلم اکثریتی مقبوضہ جموںوکشمیر کو بھارتی رنگ میں رنگنے کے لیے ایک اور ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو بھارتی جھنڈے والے سائن بورڈنصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سائن بورڈوں پر بھارتی جھنڈا بنانے کے حوالے سے حکمنامہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر (منصوبہ بندی) گوپال شرما …

سرینگر۔13مارچ (اے پی پی):نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مسلم اکثریتی مقبوضہ جموںوکشمیر کو بھارتی رنگ میں رنگنے کے لیے ایک اور ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو بھارتی جھنڈے والے سائن بورڈنصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سائن بورڈوں پر بھارتی جھنڈا بنانے کے حوالے سے حکمنامہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر (منصوبہ بندی) گوپال شرما نے گذشتہ ماہ جاری کیا ۔

بھارتی جھنڈے والے سائن بورڈکی تنصیب کے علاوہ اس پر سکول کی مکمل تفصیلات درج کرنا ہو گی ۔ حکم نامے میں تمام سرکاری اسکولوں کی عمارتیںیکساں رنگ کی بنانے کی بھی بات کی گئی جبکہ حکام نے اسکولوں کے سربراہو ں کو اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات ہر ہفتے فراہم کریں۔ ان کاموں کی تکمیل کے لئے 30 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کا اپنا آئین ، پرچم اور تعزیراتی ضابطہ تھا تاہم یہ سب چیزیں 05 اگست 2019 کو اس وقت ختم ہو گئیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت روند ڈالی۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعدا سری نگر اور جموں میں سول سکریٹریٹ کی عمارتوںسے مقبوضہ جموںوکشمیر کا جھنڈ ہٹا دیا گیا ہے ۔

سکولوں کے سائن بورڈ وں پر بھارتی ترنگا لگانے کا اقدام بھی مودی کے کشمیرمخالف مذموم منصوبوں کا حصہ ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں طلبا کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے تاکہ وہ اپنی سرزمین پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنے غم و غصے اور آزادی کے جذبات کا اظہار نہ کر سکے۔ ادھرکشمیر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ، غلام نبی وار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر وہ پہلا خطہ ہے جہاں سکولوں کے سائن بورڈز پربھارتی پرچم بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی مقبوضہ علاقے میں نئی تعلیمی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں تعلیم کا مقصد طالب علموں کو سوچنے سمجھنے کا طریقہ بتانا تھا لیکن اب انہیں یہ سکھایا جارہا ہے کہ وہ کیا سوچیں۔دریں اثنا مقبوضہ جموںوکشمیر کے حکام نے کشمیریونیورسٹی کے احاطے میںبھارتی ترنگا نصب کر دیا ہے ۔ یہ1947کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ یونیورسٹی میں مستقل طورپر بھارتی جھنڈا لگادیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی میںیہ جھنڈا بھارتی وزارت تعلیم کی ہدایت پر لہرایا گیا ہے ۔