وفاقی وزیر زاہد حامد کا قومی اسمبلی میں پی آئی اے کے امور پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

268
ملازمین کے 15 دن کے احتجاج سے پی آئی اے کو چار ارب 13 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا‘آپریشن روکنے اور دفاتر بند کرنے کی دھمکی کے بعد مسافروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے لازمی خدمات کا آرڈیننس نافذ کیا گیا،ادارے کو پبلک لمیٹڈ میں تبدیل کیا گیا ہے
وفاقی وزیر زاہد حامد کا قومی اسمبلی میں پی آئی اے کے امور پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 17فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی 15 دن کے احتجاج سے قومی ایئرلائن کو چار ارب سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا‘ پی آئی اے کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات حقائق کے برعکس ہیں‘ پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ میں تبدیل کیا گیا ہے‘ پی آئی اے قومی ایئرلائن کے طور پر اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھے گی‘ پی آئی اے کے ملازمین ان کی تنخواہوں اور مراعات کو برقرار رکھنے کی بات کی گئی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں پی آئی اے کے امور پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ وزیر پٹرولیم تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بحث کو سمیٹیں گے۔