صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

96
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹری کے وفد کی ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی خوشحالی کے لئے چھوٹے کاروباری طبقے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک کی تاجر برادری اور صنعتی شعبے کی سہولت کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ وہ پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور سمال انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں محمد عدنان جلیل کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نےکورونا کے بحران کے دوران کاروباری اور کمزور طبقات کیلئے 1.2 کھرب روپے کے تاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جبکہ کاروباری برادری اور صنعتی شعبے کی سہولت کیلئے مزید سنجیدہ کوششیں بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمال ٹریڈرز اور انڈسٹری نے کاروباری سرگرمیوں سے ملکی خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں کی بدولت کاروبار کرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر وفد نے صدر مملکت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور کورونا کے بحران کے دوران کاروباری طبقہ کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اٹھائے گئےحکومتی اقدامات کی تعریف کی