وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے 2 روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی

75
Ministry of Information and Broadcasting
Ministry of Information and Broadcasting

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اور نظریہ پاکستان کونسل کے اشتراک سے دو روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی، نمائش میں تاریخی تصاویر رکھی گئی تھیں۔ دو روزہ نمائش کا افتتاح سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کیا تھا۔

نمائش میں پاکستان کی تشکیل میں مسلم رہنماؤں اور لوگوں کی جدوجہد اور کردار کو اجاگر کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ نئی نسل کو اپنے بزرگوں کی جدو جہد سے روشناس کرانا ہے۔ نمائش میں بانی پاکستان اور تحریک آزادی پاکستان کے راہنمائوں کی 100 سے زیادہ نادر تصاویر اور پینٹنگز رکھی گئی تھیں۔

فوٹو اور پینٹنگ کے خاکے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کے آرٹ اینڈ ڈیزائن سیکشن نے تیار کئے تھے۔جن فنکاروں نے یہ تصاویر اور پینٹنگز تیار کیں ان میں وسیم اختر ، ایم افتخار اور مظہر عالم شامل تھے۔ اس دو روزہ نمائش میں جڑواں شہر وں سے تعلق رکھنے والے افراد بلخصوص تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نمائش دیکھنے کے لئے آنے والے افراد نے اس امید کے ساتھ ڈیمپ کی کوششوں کو سراہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں لوگوں کو تاریخ سے آگاہی کے مواقعے پیدا کرتی رہیں گی۔نمائش میں ڈیمپ کی جانب سے تیار کردہ آزادی جدوجہد سے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔افتتاحی تقریب میں ایک نیا ملی نغمے بھی ریلیز کیا گیا جسے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (ڈی ای ایم پی) نے تیار کیا تھا۔\