حفیظ شیخ صاحب نہایت نفیس اور محنتی انسان ہیں، بطور مشیر خزانہ حکومتی امور تندہی اور قومی جذبے سے انجام دیے‘سینیٹر شبلی فراز

117

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ صاحب نہایت نفیس اور محنتی انسان ہیں، انہوں نے بطور مشیر خزانہ حکومتی امور تندہی اور قومی جذبے سے انجام دیے۔

پیر کی رات کیےگئے اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود انہوں نے ملک کی معاشی بہتری میں حصہ ڈالا، انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔