روزویلٹ کے مالکانہ حقوق پی آئی اے کی ذیلی کمپنی کے پاس ہے، وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان

73
روزویلٹ کے مالکانہ حقوق پی آئی اے کی ذیلی کمپنی کے پاس ہے، وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان نے قومی اسمبلی کوبتایاہے کہ نیویارک میں روزویلٹ کے مالکانہ حقوق پی آئی اے کی ذیلی کمپنی کے پاس ہے۔

جمعہ کوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال پرغلام سرورخان نے ایوان کوبتایا کہ روزویلٹ کے مالکانہ حقوق پی آئی اے کی ذیلی کمپنی کے پاس ہے، کوویڈ کی وجہ سے مین ہیٹن کے 80 فیصد ہوٹل بندہوئے،اس میں روزویلٹ بھی شامل ہے،

جے پرکاش کے سوال پرانہوں نے کہاکہ ٹورنٹوکیلئے پروازیں 5 سے کم کرکے 2 کردی گئی ہے، یہ کوویڈ کی وجہ سے ہے، پی آئی اے دو فلائٹس دے رہی ہے، جیسے ہی لوڈ میں اضافہ ہوگا پروازوں کی تعدادمیں اضافہ کیا جائیگا،انہوں نے بتایا کہ کوویڈ کی وجہ سے عمومی طورپرپروازوں اورآپریشنز میں 50 فیصد کی کمی آئی ہے، جیسے حالت بہترہوں گے، اس میں اضافہ کیاجائیگا۔

بنوں ائیرپورٹ سے متعلق زاہداکرم درانی کے سوال پرانہوں نے کہاکہ اس ائیرپورٹ کااعلان سیاسی فائدہ کیلئے کیا گیاتھا۔