وزیراعلیٰ محمودخان کا سینئرصحافی ضیاء شاہد کی وفات پراظہار تعزیت

46
محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، عالمی یوم مزدور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پیغام

پشاور۔13اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور روزنامہ خبریں کے بانی ضیا ء شاہد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ضیا ء شاہد بڑے پائے کے صحافی تھے جن کی گرانقدر صحافتی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

درایں اثناء وزیر اعلیٰ نے معروف صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار ابن عبد الرحمن کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔