قومی اسمبلی اجلاس، مطالبات زر کی منظوری کے دوران اپوزیشن کو سبکی کا سامنا

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اجلاس میں مطالبات زر کی منظوری کے دوران اپوزیشن کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے مطالبات زر منظوری کےلئے پیش کر رہے تھے کہ اپوزیشن کی جانب سے زبانی رائے شماری پر اعتراض کیا گیا جس پر سپیکر نے مطالبات زر کے حق اور مخالفت میں دونوں جانب کے …

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اجلاس میں مطالبات زر کی منظوری کے دوران اپوزیشن کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے مطالبات زر منظوری کےلئے پیش کر رہے تھے کہ اپوزیشن کی جانب سے زبانی رائے شماری پر اعتراض کیا گیا جس پر سپیکر نے مطالبات زر کے حق اور مخالفت میں دونوں جانب کے ارکان کو یک بعد دیگرے کھڑا کر کے گنتی کرانے کا حکم دیا۔ گنتی کے نتائج کے مطابق مطالبات زر کے حق میں 116 کے مقابلے میں اپوزیشن کے صرف 32 ارکان ایوان میں موجود تھے۔ اس طرح اپوزیشن کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں