اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 8.3 فیصد کااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لےکرمارچ 2021 تک کی مدت میں سعودی عرب اوریواے ای کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے دیگررکن ممالک بحرین، کویت، …
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں9ماہ کے دوران 8.3 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 8.3 فیصد کااضافہ ہواہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لےکرمارچ 2021 تک کی مدت میں سعودی عرب اوریواے ای کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے دیگررکن ممالک بحرین، کویت، قطراوراومان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 2.458 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 8.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بحرین ، کویت، قطراوراومان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے2.264 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ مارچ 2021 میں ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 313.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔
گزشتہ سال مارچ میں ان ممالک میں مقیم پاکستانی محنت کشوں نے 238.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارکام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر26.2 فیصدکااضافہ ہواہے








