پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آٹھ سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلیں گی

ہرارے۔28اپریل (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ 1993 سے 2013 تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 17 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے 10 اور زمبابوے نے 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ تقریباً آٹھ سال بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہے۔ پاکستان نے آخری بار …

ہرارے۔28اپریل (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ 1993 سے 2013 تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 17 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے 10 اور زمبابوے نے 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ تقریباً آٹھ سال بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہے۔

پاکستان نے آخری بار ستمبر 2013 میں مصباح الحق کی قیادت میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ زمبابوے نے پہلے میچ میں 24 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے 221 رنز سے جیتا۔