اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):تعمیرات اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات 5.81 فیصد بڑھ گئیں۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2021 کے دوران درآمدات کا حجم 27.6 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ مارچ 2020 میں 26.1 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مارچ 2020 کے مقابلہ میں مارچ 2021 کے دوران کان کنی اور تعمیراتی مشینری کی قومی …
تعمیرات اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں مارچ کے دوران 5.81 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):تعمیرات اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات 5.81 فیصد بڑھ گئیں۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2021 کے دوران درآمدات کا حجم 27.6 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ مارچ 2020 میں 26.1 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔
اس طرح مارچ 2020 کے مقابلہ میں مارچ 2021 کے دوران کان کنی اور تعمیراتی مشینری کی قومی درآمدات میں 1.5 ملین ڈالر یعنی 5.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ درآمدات میں اضافہ سے کنسٹرکشن اور کان کنی کے شعبہ جات میں کاروباری سرگرمیوں کی بڑھوتری کی عکاسی ہوتی ہے۔








