3170برآمدی صنعتوں اور برآمدات سے منسلک ذیلی صنعتی اداروں کو سہولیات فراہم کی ہیں،ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):عید کی چھٹیوں کے دوران ٹریڈ لمیٹڈ ڈویلپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے مجموعی طورپر 3170برآمدی صنعتوں اور برآمدات سے منسلک ذیلی صنعتی اداروں کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال عید الفطر کے موقع پر 8تا16مئی 2021کے دوران کووڈ۔ 19 کے پھیلائو پر قابو پانے کیلئے سفری پابندیوں کے حکومتی فیصلہ کے باعث لاک …

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):عید کی چھٹیوں کے دوران ٹریڈ لمیٹڈ ڈویلپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے مجموعی طورپر 3170برآمدی صنعتوں اور برآمدات سے منسلک ذیلی صنعتی اداروں کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال عید الفطر کے موقع پر 8تا16مئی 2021کے دوران کووڈ۔ 19 کے پھیلائو پر قابو پانے کیلئے سفری پابندیوں کے حکومتی فیصلہ کے باعث لاک ڈائون کیا گیاتھا۔ اس دوران ادارہ نے 1770مختلف برآمدی صنعتوں اور ان سے جڑی 1400دیگر ذیلی صنعتوں کو معاونت فراہم کی ہے تاکہ برآمدات کے تسلسل کو جاری رکھا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران تقریباً 2ارب ڈالرز کے برآمدی آرڈرز کی ترسیل کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ برآمدات سے منسلک صنعت نے لاک ڈائون کے دوران 10لاکھ سے زیادہ افراد کو باقاعدہ روز گار بھی فراہم کیا ہے۔ ٹی ڈی اے پی نے کووڈ۔ 19 کی مشکل صورتحال میں ملک کی معیشت کے پہیے کو چالو رکھنے کے حوالہ سے وزارت تجارت ، این سی او سی ، صوبائی حکومتوں سمیت وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کی برآمدی صنعت کو عید کی طویل چھٹیوں اور لاک ڈائون کے دوران معاونت فراہم کرنے کے سلسلہ میں ٹی ڈی اے پی کا متعلقہ باقاعدگی سے کام کرتا رہا ہے تاکہ ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے والے شعبہ کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔