لاہور۔24مئی (اے پی پی):تحریک انصاف کی رکن قومی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ نیا پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیںکہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دے گی، وزیراعظم عمران خان عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کرپٹ ، بددیانت اور مفاد پرست ٹولے کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔