کووڈ۔ 19 کی عالمگیر وبا پر قابو پانے کے اقدامات کے لئے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):کووڈ۔ 19 کی عالمگیر وبا پر قابو پانے کے اقدامات کے لئے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے عالمی سطح پر اقتصادی بہتری کے لئے صحت کے بحران کے خاتمہ کے لئے دنیا بھر میں گرانٹس، حکومتی وسائل اور صاحب ثروت افراد اور امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے تحفظ اور …

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):کووڈ۔ 19 کی عالمگیر وبا پر قابو پانے کے اقدامات کے لئے 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے عالمی سطح پر اقتصادی بہتری کے لئے صحت کے بحران کے خاتمہ کے لئے دنیا بھر میں گرانٹس، حکومتی وسائل اور صاحب ثروت افراد اور امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے تحفظ اور عالمی معاشی صورتحال میں بہتری کےلئے کم ازکم 50 ارب ڈالر کے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

تجویز کے ممالک اس رقم سے رواں سال 2021 کے اختتام تک دنیا بھر کے تمام ممالک میں کم از کم 40 فیصد آبادی کو کووڈ۔ 19 سے تحفظ کے لئے ویکسین لگائی جائے۔ مزید برآں آئندہ سال 2022 کے پہلے چھ ماہ میں 60 فیصد عالمی آبادی کی ویکسین کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ عالمی آبادی کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگا کر معاشی اور صحت کے نقصانات کو کم سے کم کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔

اس کے علاوہ عالمی ادارہ نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بحران کو محدود کرنے کےلئے مرض کی تشخیص کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ویکسین کی کم شرح والے ممالک کےلئےاضافی وسائل کی دستیابی بھی بنیادی اہمیت کی اہمیت ہے۔

آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے کہ تحفظ کی حکمت عملی کے تحت صرف رقوم یا وسائل کی فراہمی کے وعدوں کے برعکس آگے بڑھتے ہوئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مالی وسائل کی فراہمی کے علاوہ ویکسین کے عطیات کی فراہمی اور رسک کے خاتمہ کی سرمایہ کاری کے فروغ سے کورونا وائرس کے عالمی بحران کی شدت کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں