واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔26مئی (اے پی پی):بھارت، امریکا اور برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے2 لاکھ8 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد35لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد16کروڑ85لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ …
دنیابھر میں کورونا وائرس کی وبا سے35 لاکھ اموات، متاثرین کی تعداد16 کروڑ 85 لاکھ سے متجاوز

مزید خبریں
واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔26مئی (اے پی پی):بھارت، امریکا اور برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے2 لاکھ8 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد35لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد16کروڑ85لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد168560836ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک3501098 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کوروناکے فعال متاثرین کی تعداد14857479ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔
امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ39 لاکھ47 ہزار سے زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد6 لاکھ 5 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد33947189 اور 5735539 فعال متاثرین ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک605208 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ27606442 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے امریکا کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سمیت کئی ریاستیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ امریکا میں لوگوں کو مہلک کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اب تک 28کروڑ68 لاکھ سے زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ ادھر برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ61لاکھ95 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
برازیل میں مہلک وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر16195981ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے روزانہ ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد452224 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1095425 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک24343299 سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
برازیل کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2173 افراد ہلاک ہوئے۔ اس دوران 73453 نئے کیسز درج ہوئے ۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے 2 لاکھ8 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید4 ہزار ایک سو سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید208921 افراد میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، بھارتی وزارت صحت کے مطابق اس دوران کورونا وائرس میں مبتلا 4157 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 311421 ہوگئی۔
بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد27156382 ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد311421 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد2501662 ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کا شکار24343299 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔








