اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نےغزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دےدی

جنیوا۔28مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان حالیہ 11 روزہ مسلح تنازع کے دوران میں جنگی جرائم اورانسانیت مخالف جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق جنیوا میں47 رکن ممالک پر مشتمل کونسل کے خصوصی اجلاس میں 24 ممالک نے غزہ میں جرائم کی تحقیقات کے لیے …

جنیوا۔28مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان حالیہ 11 روزہ مسلح تنازع کے دوران میں جنگی جرائم اورانسانیت مخالف جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق جنیوا میں47 رکن ممالک پر مشتمل کونسل کے خصوصی اجلاس میں 24 ممالک نے غزہ میں جرائم کی تحقیقات کے لیے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ 9 ممالک نے اس کی مخالفت کی ہے اور 14 ممالک نے قرارداد پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق قرارداد اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) اور اقوام متحدہ میں فلسطینی وفد نے پیش کی تھی۔کونسل کی موجودہ صدر فجی کی سفیر نزہت شمیم خان نے رائے شماری کے بعد اس قرارداد کی منظوری کا اعلان کیا۔

امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں غزہ تنازع کی تحقیقات کی منظوری کی مخالفت کردی ہے اور کہا ہے کہ اس سے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر مشیل بیچلیٹ نے کہاتھا کہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حالیہ تباہ کن حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔

مزید خبریں