اسد قیصر کا ڈوڈھیر میں گیس فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

80
profile pic

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک دوسرے سے اتحاد کر رہی ہے، ہمارا اتحاد عوام کے ساتھ ہے، ہم عوام کے ساتھ ملکر ان کو شکست دینگے۔ جمعہ کو یہاں وہ ڈوڈھیر میں گیس فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

سپیکر نے کہا کہ صوابی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، ہم نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں صوابی کو اچھی نمائندگی ملی ہے،عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں 100 ارب روپے سے زائد کے منصوبے جاری ہیں،

مہنگائی اور عوامی مشکلات یقیناً ہیں مگر ہمارے صرف اڑھائی سال ہوئے ہیں ہم صرف اس عرصہ کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو معیشت تباہ حال تھی،ہمیں مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اب ملک ترقی کی طرف جا رہا ہے۔ تین ماہ میں انشاء اللہ مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر سپیکرز کانفرنس ہوئی 10 ملکوں سے سپیکرز آئے یہ ان کا ہمارے ملک پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم ہونے سے وسطی ایشیاء تک روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،ہم نے جدوجہد کی اللہ نے مقام عطا کیا ،مشکلات کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔