پاکستان طویل عرصے بعد معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، چوہدری فواد حسین

59
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الحمد للہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں، طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عوام اور اداروں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے، اس لئے سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھے اور انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہو۔