اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):سینیٹ میں تربت میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کے بھائی کے انتقال پر ایصال ثواب کےلئے دعا کرائی گئی۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینیٹر مشتاق احمد نے تربت میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے بھائی اور دیگر کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی۔