دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد17کروڑ89 لاکھ تک پہنچ گئی، 38 لاکھ 76 ہزار افراد ہلاک

واشنگٹن/نئی دہلی/ریوڈی جنیرو۔20جون (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17کروڑ89 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 38 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اتوار کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 178990344سے زائد ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، …

واشنگٹن/نئی دہلی/ریوڈی جنیرو۔20جون (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17کروڑ89 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 38 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اتوار کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 178990344سے زائد ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس سے اب تک 3876269 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ فعال متاثرین کی تعداد 11598469 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ44لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 6 لاکھ 17ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد34401712 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد5089786 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 617083 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ28694843 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اب تک ویکسین کی 31 کروڑ 60 لاکھ ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔ ادھر برازیل میں مہلک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے برازیل پوری دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ78 لاکھ 83 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک5 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے82288 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 17802176سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے1199033 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید2301 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 500868 ہے۔

برازیل میں اب تک16183849کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ دریں اثنائبھارت میں مہلک کورونا وائرس کے58 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ98لاکھ 81ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک تین لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد29881965 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے58419 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید1576 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد729216 ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ28766009 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 386740 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔