کابل۔24جون (اے پی پی):افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں مجموعی طور پر 130 عسکریت پسندوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکومت کے ترجمان قومی جیلانی فرہاد نے میڈیا کو بتایا کہ سابق عسکریت پسندوں نے ملک کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے اہلکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے سابق عسکریت …
افغانستان میں 130 عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے

مزید خبریں
کابل۔24جون (اے پی پی):افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں مجموعی طور پر 130 عسکریت پسندوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکومت کے ترجمان قومی جیلانی فرہاد نے میڈیا کو بتایا کہ سابق عسکریت پسندوں نے ملک کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے اہلکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں
۔انہوں نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے سابق عسکریت پسندوں کے پاس 85 ایک کے 47 بندوقیں ، 5 پی کے بندوقیں ، 5 راؤنڈ راکٹ سے چلنے والے دستی بم لانچر بھی برآمد ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سابق عسکریت پسندوں کے ہتھیار ڈالنے سے ہرات میں امن اور استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔







