برازیل، کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد18322760سے متجاوز،511142 اموات رپورٹ

117

برازیلیا۔26جون (اے پی پی):برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے79277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد18322760 سے تجاوز کر گئی ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2001 اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد511142 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام نے کہا کہ انفیکشن کی دوسری لہر کے باعث ملک کے بیشترعلاقے کوروناوائرس کے لپیٹ میں ہیں جہاں پر صحت کی بنیادی سہولتیں کم ہونے سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔حکام نے کہا کہ برازیل میں93.3 ملین افراد کوکورونا ویکسین کی خوراکیں دے دی گئی ہیں جن میں 24.9 ملین افراد کو دوسری خوراک دے دی گئی ہے۔