وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا روزنامہ خبریں لاہور کے چیف نیوز ایڈیٹر مزمل گجر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

51

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے روزنامہ خبریں لاہور کے چیف نیوز ایڈیٹر اور ڈپٹی ایڈیٹر مزمل گجر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مزمل گجر کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔