نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے تعاون سے تحقیقاتی پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، نئی طرز کے فیبرک کی تیاری کیلئے تحقیق پر وزارت تجارت مالی معاونت فراہم کرے گی
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کے اجلاس کے دوران گفتگو
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں جدت اور ترقی کیلئے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے تعاون سے تحقیقاتی پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نئی طرز کے فیبرک کی پاکستان میں تیاری کیلئے تحقیق پر وزارت تجارت مالی معاونت فراہم کرے گی، ٹیکسٹائل سیکٹر کی مکمل ویلیو چین کی ترقی کیلئے ہر سطح پر سپورٹ کیلئے تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ کی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بورڈ کی میٹنگ میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلق فیڈریشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2680