کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کے لیے ترکی کے ساتھ ملک کر کام کر رہے ہیں،قطری وزیر خارجہ

دوحہ۔2ستمبر (اے پی پی):قطر کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے دوحہ میں برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی کے ساتھ کابل ایئرپورٹ پر آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے …

دوحہ۔2ستمبر (اے پی پی):قطر کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے دوحہ میں برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی کے ساتھ کابل ایئرپورٹ پر آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے ممکنہ تکنیکی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں ۔