ٹوکیو۔3ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے پیرالمپین حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ پیرالمپکس میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہے۔ ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں پاکستان کے 36 سالہ حیدر علی نے 55.26 میٹر کی تھرو پھینک کر نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی …
ٹوکیو پیرالمپکس، پاکستان کے حیدر علی نے مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

مزید خبریں
ٹوکیو۔3ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے پیرالمپین حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ پیرالمپکس میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہے۔ ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں پاکستان کے 36 سالہ حیدر علی نے 55.26 میٹر کی تھرو پھینک کر نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ طلائی تمغہ جیت کر پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی پیرالمپین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لئے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔ حیدر علی نے 2008 میں چاندی جبکہ 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ۔2016 کے پیرالمپکس کی افتتاحی تقریب میں حیدر علی قومی پرچم ہاتھ میں تھامے پاکستانی وفد کو میدان میں لائے تھے۔
مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں یوکرین کے پیرالمپین مائکولا زابنیاک نے 52.43میٹر تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ہسپانوی پیرالمپین جائو وکٹر ٹیکسیرا ڈی سوزا سلوانے 51.86 میٹر تھرو پھینک کر تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔حیدر علی کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالا سے ہے








