اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 13 ستمبر کو اعلیٰ سطحی کانفرنس کے لیے جنیوا جائیں گے، ترجمان

نیویارک ۔4ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 13 ستمبر کو افغانستان کے لیے امداد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کے لیے جنیوا جائیں گے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ کانفرنس میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی فنڈنگ میں اضافے کے لیے اپیل کی جائے گی تاکہ اس بات کو …

نیویارک ۔4ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 13 ستمبر کو افغانستان کے لیے امداد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کے لیے جنیوا جائیں گے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ کانفرنس میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی فنڈنگ میں اضافے کے لیے اپیل کی جائے گی

تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ افغانیوں کو ان کی ضروری اشیا اور امداد ملتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ترقی کے ثمرات اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرناچاہیئے کیونکہ یہ ملکی استحکام کا ایک لازمی حصہ ہے۔