میکسیکو سٹی۔8ستمبر (اے پی پی):وسطی میکسیکو میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے کے باعث ہسپتال میں کووڈ-19 وارڈ میں 17 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ریاست ہیڈالگو کے گورنر عمر فیاض نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ ہیڈالگو میں گزشتہ پیر کی دوپہر سے شروع ہونے والی بارشوں کی وجہ سے علاقے سے گزرنے والا دریائے تولا کے بھر …
میکسیکو ، ہسپتال میں سیلابی پانی داخل ہونےسے کووڈ-19سےمتاثرہ 17 مریض ہلاک

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔8ستمبر (اے پی پی):وسطی میکسیکو میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے کے باعث ہسپتال میں کووڈ-19 وارڈ میں 17 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ریاست ہیڈالگو کے گورنر عمر فیاض نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ ہیڈالگو میں گزشتہ پیر کی دوپہر سے شروع ہونے والی بارشوں کی وجہ سے علاقے سے گزرنے والا دریائے تولا کے بھر جانےسے پورے علاقے میں سیلاب آگیا جس میں میکسیکو سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ کے زون نمبر 5 کے جنرل ہسپتال میں کووڈ-19 سے متاثرہ وارڈ میں 17 مریض ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں ہلاک ہونے والے مریض کووڈ-19 سے متاثرہ تھےا ور سیلاب کا پانی بھرنے سےہسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور بدقسمتی سے وہ تمام مریض وینٹی لیٹرز پر تھے۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں عملے کے 104 ارکان اور 56 مریض تھے جن میں سے نصف کووڈ-19 سے متاثرہ تھے۔








