میکسیکو سٹی۔8ستمبر (اے پی پی):میکسیکو کی ریاست گوئیریرو کے ساحلی شہر ایکاپلکو کے قریب 7.1 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےجس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد گھرون کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی کھمبے سڑکوں پر گر گئے نیز زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو …
میکسیکو میں 7.1 درجے شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک، متعدد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔8ستمبر (اے پی پی):میکسیکو کی ریاست گوئیریرو کے ساحلی شہر ایکاپلکو کے قریب 7.1 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےجس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد گھرون کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی کھمبے سڑکوں پر گر گئے نیز زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے ادارے نیشنل سیسمولوجیکل سروس نے بتایا کہ گزشتہ روز ریاست گوئیریرو کے ساحلی شہر ایکاپلکو اور کویوکا بینٹز سمیت دارالحکومت میکسیکو سٹی کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز ساحلی شہر ایکاپلکو کے جنوب مشرق میں11 کلومیٹر کے فاصلے پر اور سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ریاست گوئیریرو کے گورنر ہیکٹور اسٹوڈیلو نے بتایا کہ زلزلے کے باعث کویوکا بینٹز شہر میں کھمبا گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ زلزلے کے باعث کئی کھمبے گاڑیوں پر گر گئے ۔میکسیکو کے صدر اینڈریز منوئل لوپیز اوبراڈور نے ایک وڈیو پیغام میں بتایا کہ زلزلے کے باعث کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔








