کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے،ماہی گیروں کیلئے سمندر کو محفوظ بنائیں گے ،وزیر اعظم عمران خان

89

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے ۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کیلئے سمندر کو محفوظ بنائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ساحلی زون منصوبہ کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے 20ہزار گھریلو یونٹ تیار کریں گے جس سے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو دیگر ترقی یافتہ پورٹ سٹیز کے برابر لائیں گے ۔