سمندری طوفان شاہین سے سعودی عرب براہ راست متاثر نہیں ہوگا،مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،سعودی محکمہ موسمیات

ریاض ۔ 3اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ’شاہین‘ سے ان کا ملک براہ راست متاثر نہیں ہوگا ،تاہم آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔سعودی خبر رساں ادارے نے محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کے حوالے سے بتایا کہ سمندری طوفان شاہین کو اول درجے کا طوفان کہا جاسکتا ہے جس کی رفتار 110 …

ریاض ۔ 3اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ’شاہین‘ سے ان کا ملک براہ راست متاثر نہیں ہوگا ،تاہم آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔سعودی خبر رساں ادارے نے محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کے حوالے سے بتایا کہ سمندری طوفان شاہین کو اول درجے کا طوفان کہا جاسکتا ہے جس کی رفتار 110 سے 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی، طوفان کا رخ مغرب سے شمال مغرب کی جانب ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی ہوائوں کی رفتار میں بھی کمی ہونے کی امید ہے جو 100 سے 110 کلو میٹرفی گھنٹہ کے حساب سے ہوگی ، آئندہ 48 گھنٹوں میں طوفان کی رفتار میں کافی کمی ہو جائے گی جو 55 سے 60 کلو میٹرفی گھنٹہ ہو گی جبکہ اس کا رخ مغرب سے شمال مغربی سمت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ متوقع بارش کئی دن تک وقفے وقفے سے ہوتی ر ہے گی جس سے مملکت کے جنوبی اورمشرقی علاقے متاثر ہوں گے جبکہ ریاض ، نجران ، عسیر ، جازان اور مکہ مکرمہ کے علاقے میں بھی بارش کی توقع ہے۔