حکومت کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مشکل حالات سے نمٹ سکے ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن

لندن ۔6اکتوبر (اے پی پی):برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مشکل حالات سے نمٹ سکے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے بورس جانسن کے حکمران کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس کے دوران خطاب کے حوالے سے بتایا کہ ان کی حکومت پہلے سے زیادہ ہمت دکھائے گی کیونکہ یہ معاشرے اور معیشت کو درپیش مسائل سے نمٹنے …

لندن ۔6اکتوبر (اے پی پی):برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مشکل حالات سے نمٹ سکے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے بورس جانسن کے حکمران کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس کے دوران خطاب کے حوالے سے بتایا کہ ان کی حکومت پہلے سے زیادہ ہمت دکھائے گی کیونکہ یہ معاشرے اور معیشت کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے کام کررہی ہے ، حکومت میں برطانیہ کو بدلنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

انہوں نے پورے برطانیہ کو اعلیٰ تنخواہ و مہارت والے روزگار کی طرف لے جانے کا عہد کرتے ہوئے کہاکہ وہ موجودہ مسائل کے بارے میں پریشان نہیں ۔

کانفرنس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، سپلائی چین کے مسائل ، پٹرول اور کارکنوں کی کمی کے خدشات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ معیشت قلیل مدتی دباؤ میں ہے کیونکہ اب برطانیہ کورونا وائرس کی بدترین حالت سے نکل گیا ہے اور ہم اپنی معیشت اور معاشرے کے سب سے بڑے بنیادی مسائل سے نمٹ رہے ہیں جن سے نمٹنے کی ہمت کسی بھی حکومت میں نہیں تھی۔