ورلڈ فوڈ پروگرام کی افغانستان میں غذائی عدم تحفظ کے شکارہزاروں بچوں میں اشیائے خوراک کی تقسیم

کابل۔ 6اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک ( ورلڈ فوڈ پروگرام) نے کہا ہے کہ افغانستان میں غذائی عدم تحفظ کے شکار ہزاروں بچوں میں خوراک تقسیم کی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ٹویٹ پیغام کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران افغانستان میں 5 سال سے کم 6 ہزار 500 بچوں میں اشیائے خوراک تقسیم کی گئیں۔انھوں نے کہا کہ …

کابل۔ 6اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک ( ورلڈ فوڈ پروگرام) نے کہا ہے کہ افغانستان میں غذائی عدم تحفظ کے شکار ہزاروں بچوں میں خوراک تقسیم کی ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ٹویٹ پیغام کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران افغانستان میں 5 سال سے کم 6 ہزار 500 بچوں میں اشیائے خوراک تقسیم کی گئیں۔انھوں نے کہا کہ بچوں کے جسم تندرست اور ذہن مضبوط ہوں گے تو یہ بہتر مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں گے۔

ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ اسے افغانستان میں اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے رواں سال کے آخر تک 200 ملین ڈالر کی ضرورت ہے،اس کا مقصد ضرورت مند افغانیوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے مناسب خوراک اور امداد کی فراہمی شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کی 30 ملین (3 کروڑ) آبادی میں سے نصف سے زیادہ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جبکہ ملک میں خوراک کے حوالے سے عدم تحفظ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوراک کے عدم تحفظ کی بڑی وجوہات میں باہمی تنازعات اور خشک سالی نمایاں ہیں ،اس سے تمام کمیونیٹیز معاشی مواقع سے محروم ہورہی ہیں۔