امریکا ، ہوائی جزیرے کے جنوب میں 6.2 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی

58

لاس اینجلس ۔11اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں ہوائی جزیرے کے جنوب میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے نے جیالوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز ہوائی جزیرے کے جنوب میں 6.2 کی شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی زیر زمین 35کلومیٹرتھی۔زلزلہ نالہو کے تقریباً 17 میل (تقریبا 27 کلومیٹر) جنوب مشرق میں آیا ، جو ہوائی جزیرے کے جنوبی سرے پر واقع ہے ۔

زلزلے کے بعد مختلف شدت کے متعدد آفٹر شاکس کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔زلزلے کے بعد ہوائی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کے تمام دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے سے کسی بڑے نقصان یا کس کےزخمی ہونے کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ؕ