وزیراعظم پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں، حکومت نے پسماندہ طبقے کی فلاح کیلئے متعدد اقدامات کیے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا جلسہ عام سے خطاب

165

صوابی۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں، حکومت نے پسماندہ طبقے کی فلاح کیلئے متعدد اقدامات کیے، رواں سال دسمبر تک پنجاب کے تمام شہریوں کو بھی صحت کارڈ فراہم کردئیے جائیں گے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ۔ سی پیک کی تکمیل سے سب سے زیادہ فائدہ خیبرپختونخوا کوہوگا۔ صوابی کے علاقے مرغز میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو مدینے کی ریاست کی طرز پر چلانے کا عزم کیا ۔

لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں عمران خان نے عوام کوعلاج کی مفت سہولیات فراہم کیں، صحت انصاف کارڈ دیا۔ عمران خان مزدور،تنخواہ دار دیہاڑی دار کا خیال کررہے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے صحت انصاف کارڈ کا آغاز ہوا تھا۔ دسمبر سے پورے پنجاب میں بھی صحت انصاف کارڈ دیں گے ۔ ہمیں دہشت گردی کی جنگ میں تباہ حال صوبہ ملا۔ اللہ کا فضل ہے اب کے پی کے میں امن ہے وہاں سیاحت کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے ہیں۔ عمران خان نے ناموس رسالتۖ پر تمام عالمی فورمز پر بات کی ۔

عمران خان نے غریب طبقے کی بہتری کیلئے اقدامات کیے۔ گزشتہ دور میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے مہنگے توانائی معاہدے کیے۔ اپوزیشن کورونا وبا کے دوران ملک میں مکمل لاک ڈائون لگوانے کیلئے عمران خان پر دبائو ڈالتی رہیں۔ وزیراعظم نے غریب طبقے کے احساس میں ملک میں مکمل لاک ڈائون نہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو عوام کی کوئی فکر نہیں، یہ صرف "لوٹ مار کو تحفظ دو” کی تحریک چلارہے ہیں، مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے، تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگانے والے شرم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہشتگردی تھی تب ایزی لوڈ کی حکومت تھی اور ملاکنڈ کے لوگ بے گھر ہوئے تو صوابی کے عوام نے ہمیں اپنے گھر دیئے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ جب لوگ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑ تھے تو اس وقت عمران خان آئے اور کہا کہ اسلام امن کا دین ہے۔مراد سعید کا کہنا تھاکہ عمران خان نے عوام کومفت علاج دیا، دسمبر میں پورے پنجاب میں صحت کارڈ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے تجارت کے راستے کھلے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ شوگر ملز زرداریوں و شریفوں کی ہیں ،عوام سے محبت ہے تو چینی سستی کریں،آپ کو عوام سے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل سے پیار ہے ،نوازشریف علاج کے لئے گئے مگر اب تک دوائی نہیں ملی۔